انجری کے شکار صائم ایوب اور فخر زمان سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے سب قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ جاری کردیں۔
صائم ایوب جنوری 2025ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔
قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں چوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، وہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
پی سی بی سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بیٹرز کو میڈیکل وجوہات کی بنا پر حالیہ سیریز میں کسی بھی فارمیٹ میں سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔پی سی بی کے مطابق دونوں اوپنرز کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ وہ 11 اپریل 2025ء کو راولپنڈی میں شروع ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔
Pakistan Test squad’s pre-series camp continues in Lahore ????
Glimpses of day two of the scenario-based practice match at the Gaddafi Stadium ????#PAKvSA pic.twitter.com/4X88wdiWpk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2025
قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 9 اکتوبر کو ختم ہوگا، جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے صرف 2 روز قبل مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟
10 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔
قائداعظم ٹرافی ٹیمیں:ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ۔
پہلے راؤنڈ کے میچز (6 سے 9 اکتوبر):ایبٹ آباد بمقابلہ بہاولپور (ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم)
لاہور وائٹس بمقابلہ اسلام آباد (شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی)
پشاور بمقابلہ سیالکوٹ (عمران خان اسٹیڈیم، پشاور)
فاٹا بمقابلہ ملتان (ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
فیصل آباد بمقابلہ کراچی بلوز (مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپنر ساجد خان پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان علی آغا فاسٹ بولر حسن علی قائداعظم ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان