گنڈا پور کو چاہئے فارن پالیسی، نائب وزیراعظم: دفتر خارجہ پر چھوڑ دیں، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگردی کی جنگ انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جب تک دہشتگردوں کا خاتمے نہیں ہو سکا خطے میں امن نہیں آئے گا۔ بنوں میں دہشتگردی ہوئی، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں، گنڈا پور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔ علی امین گنڈا پور دیکھیں کہ سیف سٹی پشاور کے کیمرے لگا دئیے گئے ہیں؟ وہ خارجہ پالیسی پر تجاویز کے بجائے شہروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔ عافیہ صدیقی کے مسئلے پر وزیراعظم نے خط لکھا ہے۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کافی کام کر رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی کوئی 60 ارب روپے کی کرپشن نہیں ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پر الزام تراشی کی گئی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005ء سے چلا آ رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔