سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں، اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر ہم اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے کہ اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے، اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں۔
فیصل جاوید نے آف لوڈ کرنے کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی
قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جہاز سے ا ف لوڈ کرنے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان

اجتماعی قربانی مرکز کے دورے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔ تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض مئیر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ٹاؤنز کو بڑی مشینری فراہم کی جائے، ٹاؤنز اور یوسیز کو اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر پانی اور بجلی تک میسر نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے
  • پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
  • اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش 
  • یورپی یونین کا نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے والے آئی سی سی ججوں کی حمایت کا اعلان
  • اربوں روپے کی سرکاری تشہیر: مودی کی ناکامیاں چھپانے کی کوشش
  • اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان
  • فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل
  • آئی سی سی ججوں پر امریکی پابندیاں نظام انصاف کے لیے نقصان دہ، وولکر ترک
  • بنوں میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق