سینیٹ اجلاس ؛عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔
سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر
ڈپٹی چیئرمین نے ثانیہ نشتر کے استعفے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عون عباس کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیاگیا، آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہئے اور عون کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا، منظور کاکڑ نے کہاکہ میرے ساتھ تمیز سے بات کریں،ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ آپ کس طرح چیئر کو مخاطب کررہے ہیں،مجھے آپ نہ سمجھائیں ، اگر آپ یہ رویہ رکھیں گے تو میں رولنگ دونگا۔
وزیرقانون نے کہاکہ سینیٹرعون بپی کا معاملہ پنجاب کا معاملہ ہے، ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں،سینیٹرعون بپی کیخلاف ہرن کے غیرقانونی شکار کا معاملہ ہے،ایک بات طے ہے کہ ان کی گرفتاری قانونی طور پر ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہاکہ ہم عون بپی کی غیرقانونی گرفتاری پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں،سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
آپ کو کیا پریشانی ہے؟اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ناموں کی درستگی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوط
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے واک ا و ٹ کی گرفتاری نے کہاکہ بپی کی
پڑھیں:
پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
مزید :