ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔
حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔
حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور اس میں ان کے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے۔ دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، لیکن وہ محفوظ رہیں۔
حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد کی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ حکیم شہزاد کو سر پر چوٹ آئی، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔
حکیم شہزاد نے نشے میں گاڑی چلانے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور وہ خود بھی اس حادثے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے ہیں۔
حکیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ فروری 2022 میں مشہور اسکالر عامر لیاقت سے شادی کر چکی تھیں، جو جون 2022 میں انتقال کرگئے تھے۔ عامر لیاقت کی وفات کے دو سال بعد، دانیہ نے حکیم شہزاد سے شادی کی۔
حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں حکیم شہزاد کی گاڑی کو بری طرح تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد دانیہ شاہ کی گاڑی
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔