90 کی دہائی کا لونڈا؛ حفیظ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے نائنٹیز کے لیجنڈ کرکٹرز سے متعلق بیان پر وقار یونس کا ردعمل آگیا۔
سابق فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی کا لونڈا!۔
اس پوسٹ میں وقار یونس نے سابق کپتان وسیم اکرم اور اپنے اسٹیٹس شیئر کیے جس کے مطابق اس جوڑی نے 191 ٹیسٹ، 618 ون ڈے انٹرنیشنلز، 1705 وکٹیں، 8 ہزار 594 رنز، 5 وکٹیں 66 بار اور 10 وکٹیں ایک میچ میں لینے کا کارنامہ 10 بار سرانجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے
سابق کرکٹر نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ناٹ بیڈ بھی لکھا اور وسیم اکرم بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی سوال اٹھایا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کئی میگا اسٹارز دیے تاہم انہوں نے ہمیں کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا، 1996 میں پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی، 1999 کے فائنل میں پہنچے جبکہ 2003 کے ورلڈکپ میں پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوکر قوم کا سر شرم سے جُھکا دیا۔
مزید پڑھیں: "نائنٹیز کے میگا سپر اسٹارز ہمیں متاثر نہیں کرسکے"
انہوں نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ بتائیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز کون سا ایونٹ جتوا کر دیا، وہ میگا سپر اسٹارز ضرور تھے کوئی ٹورنامنٹ نہیں دے سکے۔
مزید پڑھیں: "نائنٹیز کے میگا سپر اسٹارز ہمیں متاثر نہیں کرسکے"
واضح رہے کہ محمد حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔