حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تاجر برادری کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری کے ساتھ مشاورتی عمل کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرنا ہے۔ اس موقع پر تاجر برادری کے ارکان نے حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکاء نے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گرین پاکستان اقدام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا رہی ہے۔ شرکاء نے مزید مختلف شعبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ تاجر برادری اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں سے مشاورت کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تاجر برادری انہوں نے حکومت کی
پڑھیں:
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔