ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے پر چاروں صوبوں کو خبردار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی سطح ڈیڈ لیول تک جاسکتی ہے۔ارسا کی جانب سے پانی کی کمی سے متعلق جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث آئندہ چند دنوں میں تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول تک جا سکتے ہیں، ایڈوائزری کمیٹی میں یہ پہلے ہی بتایا جاچکا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے پانی کی کمی میں مثبت رجحان پیدا کیا لیکن اس وقت پنجاب کو 20 فیصد اور سندھ کو 14 فیصد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ارسا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشیں نہ ہونے کی صورت میں پانی کا شارٹ فال 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ صورت حال کے پیش نظر محکمے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز حنظلہ سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ
غزہ: فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے بحری جہاز "حنظلہ" سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے، جب کہ جہاز کے اردگرد ڈرونز کی موجودگی نے حملے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جہاز، جو غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اب کسی بھی قسم کے مواصلاتی رابطے میں نہیں ہے۔
فریڈم فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے اردگرد کئی ڈرون موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ جہاز کو روکا گیا ہو یا اس پر حملہ کیا گیا ہو۔
تنظیم نے عالمی برادری اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ جہاز کو محفوظ راستہ دیا جائے۔
تاحال جہاز کے موجودہ مقام، عملے کی حالت یا کسی ممکنہ کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فریڈم فلوٹیلا کے امدادی مشن کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 2 مئی کو ایک جہاز پر مالٹا کے قریب ڈرون حملہ ہوا تھا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔ جبکہ 9 جون کو اسرائیلی فورسز نے "میڈلین" نامی امدادی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر 12 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن مختلف بین الاقوامی تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے، جس کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرنا اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔