بھارت میں اسرائیلی سیاح سمیت 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، ساتھی مرد قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارت میں غیرملکی سیاحوں کا گروپ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گیا جس میں اسرائیلی خاتون بھی شامل تھی۔
کرناٹک کے تاریخی شہر ہمپی کے قریب اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک مرد سیاح مردہ پایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو سیاحوں کا ایک گروپ جس میں دو غیر ملکی افراد، دو مقامی مرد اور ایک مقامی خاتون گائیڈ شامل تھے۔ یہ سب تُنگبھدرا نہر کے کنارے آرام کر رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا۔
پولیس کے مطابق مدعی خاتون نے بیان دیا کہ حملہ آوروں نے انکے ساتھ موجود مردوں کو نہر میں دھکا دیدیا جن میں 23 سالہ امریکی سیاح ڈینیئل پیٹاس اور دو بھارتی شہری 42 سالہ پانکج پاٹل اور 26 سالہ بباش (اوڈیشا) شامل تھے، بعد ازاں ہباش کی لاش نہر سے برآمد ہوئی جبکہ دو افراد محفوظ رہے۔
اگلی صبح 29 سالہ خاتون گائیڈ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ شکایت میں کہا گیا کہ تینوں حملہ آور 20 سے 25 سال کی عمر کے تھے اور وہ کَنّاڑ اور تیلگو زبانیں بول رہے تھے۔
گنگاوتی رورل پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے جس میں تین نامعلوم افراد کے خلاف زیادتی، ڈکیتی، حملہ اور قتل کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کوپّل کے علاقے انیگُندی میں پیش آیا جو غیر ملکی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جسمانی طور پر کافی جارحانہ تھے، حالانکہ سیاحوں کی تعداد ان سے زیادہ تھی، شبہ ہے کہ یہ کسی مقامی گینگ کی کارروائی ہوسکتی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سیاحوں کا یہ گروپ جمعرات کی رات ستاروں کا مشاہدہ کرنے گیا تھا۔ وہ اپنی اسکوٹروں پر سوار ہو کر تُنگبھدرا نہر کے بائیں کنارے درگاما گوڈی مندر کے قریب ساناپور جھیل پر پہنچے۔ وہاں وہ گٹار بجا رہے تھے اور آسمان کا نظارہ کر رہے تھے کہ رات 10 بجے کے قریب تین افراد موٹرسائیکل پر وہاں پہنچے۔
حملہ آوروں نے پہلے سیاحوں سے پیٹرول خریدنے کی درخواست کی، پھر ان سے 100 روپے مانگے۔ جب سیاحوں نے ان کی مانگ مسترد کر دی تو انہوں نے ان پر حملہ کر دیا اور مرد سیاحوں کو زبردستی نہر میں دھکیل دیا۔ اس دوران نہر کے کنارے موجود خواتین کو حملہ آوروں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے سے پہلے سیاحوں سے دو موبائل فون اور 9,500 روپے نقدی بھی چھین لی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملہ آوروں نے رہے تھے
پڑھیں:
کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لا کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔