سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ 

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے ، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری  خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں،  تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ 

پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہماری حکومت خواتین کی ترقی اور بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے، آزاد کشمیر میں خواتین کواپنے ہر پروفیش میں کام کرنے کی  مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے کیسز میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،  مختلف ووکیشنل تربیت کے اداروں میں خواتین کو فنی تربیت مہیا کی جا رہی ہے۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے سرکاری پروگرام میں بھی خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی خواتین کو منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو  عصمت دری، گمشدگی، تشدد، اغوا، قتل اور تذلیل جیسے عوامل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوری 2001 سے اب تک 682 سے زائد خواتین کو فاشسٹ بھارتی فورسز نے شہید کیا ، مقبوضہ کشمیر میں 22,958 خواتین کو بیوہ اور 11,256 خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔  کشمیری خواتین نے بھارتی فوج کے تمام ظلم و جبر کو بہادری سے مقابلہ کیا ہے ۔ 

سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بہادر بیٹی آسیہ اندرابی آج بھی جیل میں بند ہے ، آسیہ اندرابی رہتی دنیا تک دنیا میں آزادی کی تحریکوں میں ایک استعارے کے طور پر ژندہ رہیں گی،  اسیر حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال ملک ہر فورم پر کشمیری خواتین کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، مشعال ملک  دلیری سے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کر رہی ہیں ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا میں خواتین خواتین کے خواتین کو نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی

ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کیخلاف کل جامع سرینگر اور درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے سمیت قتل عام کے تمام بہیمانہ واقعات کی تحقیقات کیلئے اپنی ایک ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے کل جمعہ کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”کشمیری جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے سمیت نریندر مودی کی زیرقیاد ت ہندوتوا بھارتی حکومت کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔“ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے، مشعال ملک
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک
  • مسلم امہ کو کمزور کرنیکی سازشوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق