Jang News:
2025-04-25@03:26:28 GMT

خواتین کے عالمی دن پر ہوم بیسڈ ورکرز کی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

خواتین کے عالمی دن پر ہوم بیسڈ ورکرز کی ریلی


کراچی میں ہوم بیسڈ ورکرز کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔

8 مارچ کا دن دنیا بھر میں محنت کش خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔

کراچی میں بھی ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے آبی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، زمینوں پر قبضے اور غذائی بحران کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین کے ساتھ مرد حضرات نے بھی شرکت کی۔

ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری زہراء خان کا کہنا تھا کہ سندھ تہذیب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب، آبی وسائل کی لوٹ مار اور انڈس ڈیلٹا کی تباہی نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تھر سے آئی کسان خاتون کا کہنا تھا کہ اگر استحصال جاری رہا تو ریلی مزید بڑی ہوگی۔

تقریب کے آخر میں بچوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواتین کے ہوم بیسڈ

پڑھیں:

عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے  شیر افضل مروت کے بیانات اور معدنی وسائل بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزمات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر شدید برہم ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل سے پر ملاقات کیلئے بلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی ضرورت ہے۔ اندرونی کہانی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر خان کے معذرت خواہانہ رویے پر انکو سخت پیغام بھجوایا اور پارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم کرنے کا سخت پیغام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کے پی دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں کیونکہ ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں وسائل کسی اور کو دینے کی شق نہیں، وزیر قانون کے پی
  • پہلگام حملہ پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں شمع ریلی نکالنے کا اعلان
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • آپ ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے ماریں، اتحاد ایسے نہیں چلتے: فیصل کنڈی 
  • ایتھوپیا میں فاقہ کشی بدترین مرحلے میں داخل، عالمی ادارے بے بس
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا