اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔
اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ وہ اداکار زمین پر گر گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جس اداکار کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام مجھے یاد نہیں ہے کیونکہ اس نے بعد میں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا۔
صاحبہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے کیونکہ وہ اس وقت ویڈیو بنا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کی گونج کو یاد کرتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ فیصل قریشی
پڑھیں:
کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی تیار کرتا رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب صحافیوں نے جب عدالت کے باہر ملزم سے سوال کیا کہ وہ ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ بعد میں انہیں خود ہی دیکھتا تھا۔ اس اعتراف کے بعد متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔