چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد، چین نے کینیڈا کے چین مخالف امتیازی سلوک کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج جاری کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چین سے درآمد کی جانے والی برقی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کا نفاذ امتیازی پابندیاں ہیں، جس سے عام تجارتی نظام متاثر ہوتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔
اس نتیجے کی بنیاد پر چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے ہیں جس کے نتیجے میں ، امتیازی سلوک کے خلاف دنیا کی پہلی تحقیقات کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
چین کی جانب سے کینیڈا کو دیا گیا جواب خود کینیڈا کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں کینیڈا نے اکتوبر سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور چینی اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کا مقصد امریکہ کے ساتھ تعاون تھا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کا نشانہ صرف چینی مصنوعات تھیں اور اس حوالے سے ان کی تحقیقات مکمل نہیں تھیں۔
اس کے برعکس، تحقیقات کے آغاز سے لے کر نتائج جاری کرنے تک، چینی تحقیقات کا ہر قدم پیشہ ورانہ اور واضح رہا ہے.
امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 مارچ 2025 سے کینیڈا کے ریپ سیڈ آئل، آئل کیک اور بینز پر 100 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا اور کینیڈا کی آبی مصنوعات اور گوشت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ چین کینیڈا کی زرعی اور آبی مصنوعات کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے. ان مصنوعات کے خلاف جوابی اقدامات سے لامحالہ کینیڈا کی برآمدات پر منفی اثر پڑے گا۔
کینیڈا کے خلاف چین کا یہ جوابی اقدام ان ممالک کے لیے بھی ایک سبق ہے جو “چائنا کارڈ” کھیلتے ہوئے امریکہ سے مفادات حاصل کرنا سوچتے ہیں۔ سبق یہ ہے کہ اگر وہ قدم بہ قدم امریکہ کی پیروی کرتے ہیں تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے اور اگر وہ چین کے خلاف بے جا کارروائی اختیار کرتے ہیں،توچین کی جانب سے بھرپور جوابی اقدامات کئے جائیں گے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے درآمد کی جانے والی اضافی محصولات عائد مصنوعات پر پر اضافی چین نے
پڑھیں:
بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
کولاج فوٹو: سوشل میڈیادیامر میں بابوسر سیلاب میں اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال کے ساتھ تین سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔
حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔
جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 سال کا بیٹا بھی سیلاب میں لاپتہ ہوگیا تھا۔
فیملی ذرائع کے مطابق لودھراں کی سیاح ڈاکٹر فیملی کے 19 افراد کوسٹر میں گلگت بلتستان گئے تھے، کوسٹر میں موجود دیگر 16 افراد حفاظت سے ہیں۔