فیشن شو کا انعقاد سیاحت کی آڑ میں ثقافتی یلغار ہے، آغا روح اللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد ہونے والے غیر اخلاقی فیشن شو کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ کی تصاویر حیران کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاحت کی آڑ میں ثقافتی یلغار ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ شو کے انعقاد میں ملوث محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ منتظمین کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آغا روح اللہ کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔