اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے واقعے کے بعد فریقین نے صلح کرلی۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا
اسلام پولیس نے فریقین کے درمیان صلح کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر ملزمان کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی تھی، اور خواتین سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
پولیس ترجمان کے مطابق اب فریقین کے درمیان تصفیہ ہو جانے کے بعد تصفیہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے، اور ملزم کو جیل سے رہائی مل گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد خواتین تشدد فریقین صلح ملزم رہا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد خواتین تشدد ملزم رہا وی نیوز اسلام آباد میں
پڑھیں:
تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
فائل فوٹو۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔