فلم میں کام کے 500 روپے ملے اور سین بھی حذف کرا دیا؛ امیتابھ بچن نے سنایا دلچسپ واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں لیجنڈری امیتابھ بچن کو ایک کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا لیکن انھوں نے اپنا سین خود فلم سے حذف کروا دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خود امیتابھ بچن نے سنایا وہ بتاتے ہیں کہ 1978 میں فلم جنون میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کے 500 روپے ملے تھے۔
امیتابھ کے بقول اس فلم میں ششی کپور کی موت کا سین بھی تھا جس میں بھیڑ بھی جمع کرنا تھی۔ اسی بھیڑ میں، میں بھی شامل تھا۔
لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ ہجوم میں خود کو دیکھ کر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی اور میں نے فلم ڈائریکٹر سے وہ سین حذف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مجھے ششی کپور نے بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ اتنے چھوٹے کردار مت کرو تم بڑے کاموں کے لیے بنائے گئے ہو۔
ششی کپور کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور امیتابھ بچن کے لیے حالات بدل گئے جب انھیں زنجیر میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی جو کہ بلاک بسٹر بن گئی اور ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر اپنا امیج بنایا۔
امیتابھ بچن نے بعد میں ششی کپور کے ساتھ بھی کام کیا اور دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دیں جیسے کالا پتھر، شان، نمک حلال اور اکیلا شامل ہیں۔
بعد ازاں ششی کپور نے پھر ہدایت کار سے درخواست کی کہ وہ امیتابھ بچن کے سین حذف کردیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن ششی کپور
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے جب کہ پاکستان کا ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے۔
امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں۔
گریگوری ڈی لوگرفو نے کہا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے۔
اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر " کا کردار ادا کر رہا ہے۔