حکومت ناکام ‘ زرداری ‘ بلاول سندھ کا پانی بیچ رہے ہیں تحریک انصاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ عمر ایوب نے کہا کہ زرداری کو صدر کہتے ہیں ، ہم اس انسٹالڈ حکومت کو نہیں مانتے۔ زرداری نے آج کوئی اچھی بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔ پنجاب میں پکے کے ڈاکوئوں کا ایک گروہ ہے۔ حکومت اقتصادی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کرپشن انتہا پر ہے اور یہ خوشیاں منا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے۔ آئیں ہمارے ساتھ چلیں اور پتا کریں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے یا بڑھی ہے۔ دو سالوں میں ایس آئی ایف سی صفر بٹہ صفر رہی ہے۔ آج تک ہمارے سوالات کے جوابات نہیں دیے۔ آئی ٹی کا سیکٹر ختم کردیا، کوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔ کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کے سوا ان کی کوئی کارکردگی نہیں۔ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سندھ کا پانی بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس طلب نہیں کیا۔ شہباز رجیم کی کارکردگی بھی صفر ہے۔ چار ہزار ارب روپے مزید پاکستانی عوام پر قرضہ چڑھ گیا ہے۔ ریونیو میں 606ارب کا خسارہ ہے۔ اس وقت سٹیٹ ریزرو 11ارب ڈالر ہیں۔ آج ہم نے بے نظیر کی تصویر کے پیچھے زرداری کی لیگیسی دیکھی۔ آج زرداری ثابت نہیں کر سکے کہ جمہوریت ہے۔ زرداری اپوزیشن کے چیمبر سے گزر کر نہیں گئے۔ آج بھی متنازعہ صدر ہیں۔ ہمارا احتجاج جیسے آج تھا ہمیشہ ایسے جاری رہے گا۔ ہمیشہ فیصلے ایوان سے باہر ہوتے رہے ہیں۔ ایوان کو فوقیت نہیں دی گئی۔ ایوان مکمل نہیں ہے جس کا ہم اعادہ کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تحریک پر وقفہ سوالات مؤخر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ )کے اجلاس میں جمعے کو وقفہ سوالات مؤخر کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔\
Post Views: 1