اسلام آباد:

کمپیٹیشن کمیشن کی انکوائری مکمل ہونے پر خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ کارٹل بے نقاب ہوگیا جس پر کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن نے مئی 2021 میں خام اسٹیل تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے اسٹیل سیکٹر میں پرائس فکسنگ اور مصنوعی قلت سے متعلق شکایات موصول ہونے پر انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ (آئی ایس ایل) اور عائشہ اسٹیل ملز (اے ایس ایم ایل) کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

تحقیقات کے دوران مذکورہ سپلائرز پرائس فکسنگ اور کمرشل اعتبار سے حساس معلومات کا تبادلہ کرنے میں ملوث پائے گئے تھے جو کہ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے قیمتوں کے تجزیے میں مذکورہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان خام اسٹیل کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ گٹھ جوڑ ثابت ہوا۔

جولائی 2020 اور دسمبر 2023 کے درمیان آئی ایس ایل کی جانب سے کولڈ رولڈ کوائل (سی آر سی) کی قیمتوں میں فی ٹن ایک لاکھ چھیالیس ہزار روپے جبکہ اے ایس ایم ایل نے ایک لاکھ پینتالیس ہزار نو سو روپے فی ٹن کا اضافہ کیا جو قیمت میں 111 فیصد اوسط اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ان الزامات کی مزید تحقیقات کے لیے کمپیٹیشن کمیشن نے 12 جون 2024 کو آئی ایس ایل اور اے ایس ایم ایل کے دفاتر کی تلاشی کے لیے چھاپے مارے اور ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

حاصل کیے گئے شواہد سے یہ بھی پتہ چلا کہ دونوں سپلائرز مبینہ طور پر قیمتوں میں تبدیلی کرنے سے پہلے باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرتے تھے اور باہمی طور پر طے کرتے تھے کہ قیمتوں میں تبدیلی کتنی اور کس وقت کرنی ہے۔

مزید برآں، دونوں کمپنیوں کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی تھا جس کے تحت اس نوعیت کے لین دین سے پہلے باہمی رضامندی ضروری تھی۔

یہاں پر یہ بتانا ضروری ہے کہ خام اسٹیل سے کولڈ رولڈ کوائل (سی آر سی) اور گلوانائزڈ کوائل (جی سی) جیسی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو کہ الیکٹرونکس، آٹوموٹو اور زرعی آلات کے شعبوں سمیت مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔

خام اسٹیل کے شعبے میں کسی بھی مسابقت مخالف سرگرمی سے صنعتی لاگت اور کنزیومر پرائس پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن نے مذکورہ تحقیقات اور اس کے نتائج کی روشنی میں انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ اور عائشہ اسٹیل ملز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

کمیشن فریقین کی طرف سے پیش کردہ تحریری اور زبانی دلائل کا جائزہ لینے کے بعد کیس کا حتمی آرڈر جاری کرے گا۔ کمپیٹیشن کمیشن کی تحقیقات میں نسبتاً چھوٹے اور مقامی سپلائر حدید پاکستان لمیٹڈ (ایچ پی ایل) کے کارٹل بنانے یا گٹھ جوڑ میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپیٹیشن کمیشن خام اسٹیل

پڑھیں:

آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم  رہی۔

عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک جوڑا زندہ نکلا، ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل
  • تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی