سٹی42:  پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  بولان کے پہاڑی ویرانے میں پانچ سو مسافروں کو کوئٹہ سے پنجاب لانے والی، عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس پر رمضان شریف کے روزہ کے دوران حملہ غدار  دشہتگردوں کے گروہ بی ایل اے کے کارندوں نے کیا۔ اس گروہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ  مجید بریگیڈ اور ایس ٹی او ایس نے ٹرین پر حملہ کر کے اس کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مار دیا اور  مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ دہشتگردوں نے اپنے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی صورت میں یرغمال مسافروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ؛ پاکستانی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ جائے گی

غدار بلوچ دشہتگرد گروہ کے انڈین سرپرست  بے گناہ سویلینز پر اس دہشتگرد حملہ کو سوشل میڈیا کے ساتھ انڈیا کے نیوز میڈیا میں بھی سلیبریٹ کر رہے ہیں۔

انڈیا میں را کے ساتھ قریبی ربط رکھنے والی ایک نیوز آؤٹ لیٹ  کی ویب سائٹ پر لکھا گیا کہ " جیسے ہی پاکستانی حکومت اور فوج کو ٹرین پر قبضہ ہونے کی خبر ملی تو ان کی سانسیں اٹک گئیں ۔"

انڈیا کی میڈیا آؤٹ لیٹس نے دہشت گرد گروہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان دہشتگردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 6 جوان  شہید ہوگئے ہیں۔یہ فوجی اہلکار ٹرین کی سیکورٹی کے لیے تعینات تھے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلیے کمیٹی تشکیل

انڈین ویب سائٹ نے یہ بھی لکھا کہ دہشتگرد گروہ  بی ایل اے نے پاکستان کی حکومت کو براہ راست دھمکی دی ہے کہ اگر ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ تمام یرغمالیوں کا قتل کر دیں گے۔

بی ایل اے کی نام نہاد "مجید بریگیڈ" بدنام دہشتگرد مجید  لانگو کے نام سے بنائی گئی ہے۔ یہ خود کش نوعیت کے دہشتگردوں پر مشتمل ہے جن کے دلوں اور دماغوں میں کئی سال تک مسلسل پروپیگنڈا کر کے پنجابیوں اور پاکستانیوں سے نفرت بھری گئی ہے۔  اس گروہ کے ٹرینر  اور منصوبہ ساز انڈیا  کی بدنام دہشت گرد ایجنسی "را" کے براہ راست ملازم ہیں۔

پنجاب حکومت کا”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

بی ایل اے کے دو اہم لیڈر حیریبیار مری اور براہمدغ بگٹی انڈیا کی ایجنسیوں  کی مالی اور تکنیکی معاونت سے اس گروہ کو چلا رہے ہیں اور دونوں سالہا سال سے  پاکستان سے باہر   ہیں۔ 

حیریبیار مری کے بیشتر کارندوں نے اپنے بیوی بچوں اور ماں باپ کو بھی پاکستان سے باہر منتقل کر لیا ہے۔ یہ لوگ مختلف  خلیجی ممالک اور یورپی ممالک میں مقیم ہیں۔
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق منگل کو بلوچستان میں پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد فوج کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) کے علاقے پیروکنری میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔

لاہور میں 265 ٹریفک حادثات؛ 314 افراد زخمی 

Caption  بلوچستان کے صحرائی پہاڑی علاقہ بولان میں عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین کو یرغمال بنانے کے غیر انسانی واقعہ سے انڈین ٹیررسٹ ایجنسی را سے ربط رکھنے والی نام نہاد نیوز آؤٹ لیٹ کے پروپیگنڈا کارکن اتنے ایکسائٹڈ ہوئے کہ انہوں نے اپنے ٹیررسٹ ساتھیوں کو گلوریفائی کرنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ایک مصنوعی تصویر بنا کر ویب سائٹ پر پوسٹ کر دی۔ اس تصویر میں کسر یہ ہے کہ دہشتگردوں کے حلئیے را کی سپانسرڈ بی ایل اے کے دہشتگردوں کے حلیئوں سے یکسر مختلف ہیں۔


ریلوے کنٹرولر محمد کاشف نے بتایا کہ نو بوگیوں والی ٹرین میں تقریباً 500 مسافر سفر کر رہے تھے۔ لیکن  حیریبیار مری کے دہشتگردوں  کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پوری ٹرین کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے دہشتگردوں حیریبیار مری بی ایل اے گروہ کے

پڑھیں:

خوفناک ،آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل گئیں، کتنا جانی و مالی نقصان ؟ جانئے

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جو دوبارہ بھڑک اٹھی اور ہوا تیز ہونے کے باعث آگ نے مزید دو فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا، دھوئیں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دو پرانے کپڑوں کی فیکٹریوں اورایک آئل پراڈکٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگی، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹریوں سے سامان نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹریاں بند ہیں جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دو دوست نہر میں ڈوب کر جاں بحق
  • 29 فلسطینی بچے اور بزرگ بھوک سے موت کے منھ میں چلے گئے، اقوام متحدہ کا الرٹ جاری
  • پشاور میں عید صفائی آپریشن تیسرے روز بھی جاری
  • لاس اینجلس، غیر قانونی تارکین وطن آپریشن، ٹرمپ نے ہر جگہ فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی
  • خوفناک ،آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل گئیں، کتنا جانی و مالی نقصان ؟ جانئے
  • کراچی: ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل گئیں
  • دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری
  • گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے
  • آپ نے ہمیں ٹرین دی، اب ریاستی درجہ بھی واپس دیجیئے، عمر عبداللہ کا مودی سے مطالبہ
  • وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین