مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 4 شادیوں کے شوقین حضرات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فضا علی نے کہا کہ اسلام میں مرد کو 4 شادیوں کی اجازت ہے، انہیں 4 شادیاں کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ اور ایسی عورتوں کو اپنانے کا کہا گیا ہے جو یتیم ہیں، مسکین ہیں، بے سہارا ہیں، بیوہ ہیں یا طلاق یافتہ ہیں تاکہ ان خواتین کو سہارا مل سکے اور ان کے لیے گھر کا انتظام ہو سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)
اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اپنی زیادہ شادیوں پر خوشی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام بیویوں کو خوش رکھا ہوا ہے اور وہ مزید شادیاں کریں گے۔
فضا علی نے کہا کہ آم کا درخت لگا ہوا ہے کیا کہ 4,4 شادیاں کریں گے؟ کیوں مرد 4 شادیاں کریں گے؟ مرد حضرات پہلی بیوی کو طلاق دے کر پھر دوسری شادی کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مرد ایک ہی شادی کرے اور ایک بیوی کو خوش رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ عورت کا سہارا بننے کے لیے دوسری شادی کرتا ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ عیاشی کے چکر میں دوسری شادی نہ کریں۔
مزیدپڑھیں:مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔