ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد میں سے ترکیہ اور شام کو 55کروڑ کی امداد بھیجنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔
اس بات کا انکشاف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔ ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ آگے خیرات کر رہے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اے ڈی بی کی وہ گرانٹ سیلاب متاثرین کیلئے تھی، اس وقت جو سامان ہمارے پاس تھا ہم نے اس سے زیادہ سامان بھیجا، ہم پہلے بھی دوست ممالک کی مشکل وقت میں مدد کرتے آئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دوست ممالک کی مدد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ اپنے لیے آئی ہوئی امداد میں سے دوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو آپ کا اور حکومت کا پیسہ ہے وہ جیسے مرضی استعمال کریں لیکن جو پیسہ آپ کا ہے ہی نہیں اس سے مدد بھیجنا کیا درست تھا؟۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ گرانٹ کی یہ رقم واپس حاصل کر لی ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے این ڈی ایم سے معاملے پر ایک ماہ میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی امداد

پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

—فائل فوٹو

ملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔

ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • یہ بہیمیہ بہیمت اور یہ لجاجتت اور یہ لجاجت
  • ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
  • پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹس چوری ہونے کا انکشاف
  • این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان
  • ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف ‘انفیڈلز’ گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف