ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی کا قصور کے علاقے کھائی ہتھار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی معیشت پر حملہ کرنے والے کیسے ملک کے ساتھ وفادار ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے ملک کے ساتھ بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری فوج کی تذلیل کی گئی، فوج پر حملہ کیا گیا، ملک میں آگ لگانے والے لوگ کیسے پاکستانی ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں کوئی کام نہیں کیا تھا، ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے قصور کے علاقے کھائی ہتھار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں، عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی یلغار پھر سے ہو رہی ہے، کچھ سیاسی اور کچھ اکھڑے ہوئے لوگ جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں، ہم ایسے لوگوں سے نہیں ڈریں گے، سیکورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر حملہ کرنے والے کیسے ملک کے ساتھ وفادار ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے ملک کے ساتھ بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری فوج کی تذلیل کی گئی، فوج پر حملہ کیا گیا، ملک میں آگ لگانے والے لوگ کیسے پاکستانی ہو سکتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے ہماری فوج نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، سیاسیت دانوں کے خلاف پراپیگنڈہ چلایا گیا، ایک پارٹی نے صرف اس ملک کے خلاف کام کیا، انکا مقصد ملک کو تباہ کرنا تھا سی پیک کو روکا گیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے تھا، شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، مریم نواز نوجوانوں کو غلیل، لاٹھی نہیں لیپ ٹاپ، کتاب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہیں، ایک سال میں ریکارڈ منصوبے شروع کیے، آج پنجاب میں کسان بھی خوش ہے، طالب علم بھی خوش ہیں، صحت، زراعت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں پنجاب میں کام ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک احمد خان ہو سکتے ہیں ملک کے ساتھ ہماری فوج نے کہا کہ پر حملہ
پڑھیں:
بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ
بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پاک افغان چمن بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔