پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔

اشنا نے مزید کہا کہ جب انکے فلرز کچھ ماہ بعد ختم ہوئے تو ایک سیلون گئیں جہاں انہیں بیوٹیشن نے بتایا کہ یہ فلرز تو وہ بھی کردیتی ہے اور اداکارہ نے اس سے پھر سے فلرز کروا لیے مگر اس سے فلرز کروانے کے بعد انکی آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں اس قدر سوج گئیں کہ چہرہ ہی عجیب ہوگیا اور انہیں وہ فلرز فوری نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاسمیٹک سرجری اشنا شاہ

پڑھیں:

فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد عامر خان کے اہل خانہ نے اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

چند روز قبل ایک انٹرویو میں فیصل خان نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے بقول، عامر خان نے انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں دماغی بیماری (شیزوفرینیا) کا مریض قرار دیا اور یہ سمجھا کہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

فیصل کے مطابق اس دوران انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، فون ضبط کرلیا گیا اور کمرے کے باہر گارڈز تعینات تھے جو انہیں دوائیں دیتے تھے۔ فیصل نے مزید کہا کہ اس وقت وہ والد کی مدد کے منتظر تھے مگر ان سے رابطہ ممکن نہ تھا۔

ان بیانات پر عامر خان کے اہل خانہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے اہل خانہ نے جاری بیان میں کہا کہ فیصل کی جانب سے والدہ، بہن اور بھائی پر لگائے گئے الزامات افسوسناک ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیصل سے متعلق تمام فیصلے خاندان نے مل کر، ماہرِ نفسیات کی مشاورت کے بعد کیے، اور یہ سب کچھ ان کی جذباتی و نفسیاتی بہتری کے لیے کیا گیا۔ اسی وجہ سے اہل خانہ نے ہمیشہ اس مشکل دور کی تفصیلات عوام میں لانے سے گریز کیا۔

عامر خان کے اہل خانہ نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس نجی معاملے کو سنسنی خیز انداز میں نہ اچھالا جائے اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ویرات اور روہت کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا انکشاف
  • کون سے کیمیکلز نوعمر افراد میں وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟ نئی تحقیق
  • روشنیوں کے پیچھے چھپے زخم، اداکارہ سنگیتا کی زندگی کے تلخ انکشافات
  • پاک بھارت جنگ میں کس ملک نے کس کی زمین پر قبضہ کیا؟ بڑا انکشاف
  • بس کنڈکٹر سے سپر اسٹار تک، رجنی کانت کا بھارتی سینما میں نصف صدی کا سفر کیسا رہا؟
  • پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز
  • ٹرمپ کا نوبیل انعام کیلئے ناروے کے وزیر خزانہ سے خفیہ ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف
  • دوران سرجری مریض کے معدے سے موبائل فون برآمد
  • ڈاکٹروں نے غیرمعمولی سرجری کے ذریعے مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا
  • فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا