دوران سرجری مریض کے معدے سے موبائل فون برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مصر کے ساحلی شہرالغردقہ کے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والی سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی معائنے کے بعد جب ایکسرے اور اسکین کیے گئے، تو ڈاکٹروں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے — جسے اس نے کسی نہ کسی طرح نگل لیا تھا۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی کے مطابق ماہر سرجنز کی ایک ٹیم نے فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد موبائل فون کو معدے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے مریض کی حالت اب مستحکم ہے، مگر اُسے ابھی بھی نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ کسی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ مریض نے فون کیسے نگل لیا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء نگلنا نہ صرف خطرناک بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے 2021 میں بھی مصر میںایک مریض کے جسم سے موبائل فون نکالنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے غیر معمولی واقعات وقتاً فوقتاً رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موبائل فون مریض کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے
عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔