پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے کی خریداری کی گئی ہے۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے مزدور کی کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے پر عمل درآمد نہ ہونے پر محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں تمام سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔