آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 774روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری

پشاور:

موسلاھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی سوات میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے اطراف کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔

مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مکانباغ اور ملابابا کے علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث لوگوں نے عمارتیں خالی کر دیں۔

مینگورہ خوڑ، ہزارہ خوڑ، خوازہ خیلہ سمیت دیگر مقامات میں طغیانی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام سے خوڑ اور دریا کے قریب جانے سے گریز کی اپیل ہے، بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بارش میں سیاح اور مقامی لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مینگورہ شہر، تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، کبل اور بریکوٹ میں سیلاب صورتحال ہیں۔ سوات سیدو شریف روڈ پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے دریا کنارے آبادی میں پانی داخل ہوگیا۔

محکمہ ایریگیشن نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تفصیلات جاری کر دیں۔

دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر 70 ہزار کیوسک اور چکدرہ کے مقام پر 27 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہ ہے۔

منڈا ہیڈ ورکس پر 78 ہزار کیوسک اور خوازہ خیلہ کے مقام پر 68 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، آج بھی کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 900 روپے سستا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری
  • موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ بہتر کردی