دھرنا قائدین نے دیامر کے تمام قبائل سے مزید نفری مرکزی پنڈال بجھوانے کی اپیل کر دی۔ آج افطاری کے بعد اہم اعلان ہو گا اور دھرنے کے حوالے سے اگلا لائحہ بھی طے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو 25 روز ہو گئے، مطالبات پھر بھی حل نہ ہو سکے۔ متاثرین نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے اور مزید سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین گزشتہ 25 روز سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت اور وفاقی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پشرفت نہ ہو سکی جس کے بعد گزشتہ روز دھرنا قائدین نے دیامر کے تمام قبائل سے مزید نفری مرکزی پنڈال بجھوانے کی اپیل کر دی۔ آج افطاری کے بعد اہم اعلان ہو گا اور دھرنے کے حوالے سے اگلے لائحہ بھی طے کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے.

رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ  ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل  بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔

ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو  بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔

بھارتی جوڑا نے کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔

بھارتی جوڑے نے کہا کہ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے کہا کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں،  یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی حدود بند کرنے سے بھارت کو کیا نقصان ہوگا؟
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
  • پاکستان کی زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل کے تجربے کی تیاریاں مکمل
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • نہروں کے معاملے پر وکلا کی ہڑتال، کراچی سمیت مزید 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا