پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پیپلزپارٹی نے صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ترقیاتی فنڈز، بیورو کریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں شامل ہیں۔
اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوںگے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی وفد نے شہبازشریف سے ملاقات میں کی تھی جس میں وزیراعظم نے جلد اعلی سطح اجلاس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ملاقات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمیٹی کا اجلاس طلب اتحادی حکومت کے پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں، ترجمان سندھ حکومت
کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے ذوالفقار جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کردار ادا کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، آپ لاڑکانہ یا لیاری سے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں لیکن شکست کے لیے تیار رہیں، آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے 2024ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو پچھلی 3 انتخابی فتوحات سے بھی زیادہ ووٹ دے کر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے، آئندہ انتخابات میں لیاری کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، پی پی پی نے لیاری اور پورے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔