وفاقی وزیرِ صحت کا صوبائی وزراء سے رابطہ، ملکر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے صحت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اور صوبائی وزراء کے درمیان صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شعبۂ صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ مل کر کام کرنے سے صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے گا۔
صوبائی وزرائے صحت کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔