Daily Mumtaz:
2025-11-19@06:14:36 GMT

کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کراچی میں کا امکان

پڑھیں:

بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 159 پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلی بار اپنی مقامی آلودگی پر خود قابو پا رہے ہیں، مقامی آلودگی میں کمی کی اصل وجہ وزیرِ اعلیٰ کے ایکشن پلانز ہیں۔

پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ عوامی تعاون، سائنسی ڈیٹا، سخت فیلڈ ایکشنز اور مریم نواز کے اقدامات کی بدولت بہتری آئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں، 24 گھنٹے مانیٹرنگ، صنعتی انسپکشنز اور سرچ آپریشنز نے صورتِ حال بدل دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی 800 سے زائد گاڑیاں روٹ سے ہٹا دی گئیں اورجرمانوں میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کمرشل یونٹس پر چیکنگ جاری ہے، کئی یونٹس سیل کیے ہیں۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، صبح کے وقت کم سے کم باہر نکلیں، سانس کے مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب
  • دہلی کی آلودہ و زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی 500 کے پار