پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں الیکشن ہی ہوتے، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں، موجودہ حکومت اے پی سی بلا کر بھی کچھ نہیں کر سکتی، پہلے یہ معلوم کریں کہ یہ دہشتگرد بنے کیوں؟
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے یہ معلوم کریں، نوجوانوں کی بات سننا چاہئے، انہیں روزگار دینا چاہئے، لوگ ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہیں، یہاں وزرائے اعظم کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے والا رویہ رکھنا ہے تو سب بے کارہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیرجمہوری وغیرپارلیمانی ہے، پی ٹی آئی کو ذمہ دار اپوزیشن بننا چاہئے، مولانا سے متعلق بات بالکل بھی درست نہیں، اپوزیشن کوبات کرنے کا حق ہی نہیں و جمہوریت کیسی؟
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ آج ملک میں سیاست ایک دوسرے سے نفرت میں بدل چکی، دہشت گردی کا مقابلہ بندوق سے نہیں اتفاق سے ہوتا ہے۔
اس موقع پر گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوپاکستان سے کوئی سروکار نہیں، پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں دہشت گردوں کورہا کیا گیا، پی ٹی آئی نے امن کیلئے آج تک اے پی سی نہیں بلائی، میری بلائی اے پی سی میں پی ٹی آئی نہیں آئی تھی، پی ٹی آئی میں کی گروہ بنے ہوئے ہیں۔
گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ وزیراعلی گنڈا پورآج تک کسی شہید کے گھر نہیں گئے، واقعہ بنوں اورکرم کس کی ذمہ داری ہے، آئینی ترمیم کے بعد امن وامان کی ذمہ داری صوبے کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی ا ئی خاقان عباسی نے کہا پی ٹی ا ئی نے
پڑھیں:
کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹوعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں انتشار کی بڑی وجہ بتادی۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِ اعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔