کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہیں سرمایہ کاری اور بر آمدات میں اضافے پر حکومت کی ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی،اس موقع پر کاروباری شخصیات کی جانب سے وزیرِ اعظم کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی گئی،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری لائیں، حکومت آپکی ہر قسم کی معاونت کرے گی،وزیراعظم نے ہدایت کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کا مربوط اسکیم لایا جائے،انہوں نے کہاکہ برآمدکنندگان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے حوالے سے کمیٹی قائم ہو چکی، جلد اپنی تجاویز کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کرے گی،انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت آپکا بھرپور ساتھ دے گی، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ فیس لیس کسٹم کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، صنعتوں کو بہترین افرادی قوت کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، وزیر اعظم نے کہاکہ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے تمام اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کر کے نظام کو مزید مربوط بنا رہے ہیں،شرکاء نے کہاکہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،انہوں نے حکومت کی جانب سے محصولات کے نئے ذرائع سے آمدنی اور اس سے قومی خزانے میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے،
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کاروباری برادری انہوں نے کہاکہ کی جانب ترقی کی
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے