شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت، صحافی سمیت 5 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں عطار موڑ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں فوٹو جرنلسٹ محمود سمیر سلیم اور دیگر چار شہری مارے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ بمباری میں آٹھ انسانی اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی بربریت تھم نہ سکی۔ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی مین گولہ باری کر کے ایک صحافی سمیت پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں عطار موڑ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں فوٹو جرنلسٹ محمود سمیر سلیم اور دیگر چار شہری مارے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ بمباری میں آٹھ انسانی اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہادتیں اور زخمی ہوئے۔ دریں اثناء جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے میں تعینات قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔