پشاور ؛ تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکہ، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق علاقہ میں مدرسہ کے باہر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے، مسجدکے قریب دیسی ساختہ بم نصب تھا، دھماکے میں مفتی منیر شاکر بھی زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ خوشحال، عابد اور سید نبی بھی زخمیوں میں شامل ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور مفتی شاکر ہدف تھا، تاہم مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹوکراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔