انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی، انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنے والے افسران کو قوم کی طرف سے شاباش، متعلقہ ادارے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کی بیخ کنی کیلئے دن رات محنت کریں، پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کرنے والے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
وزیراعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو 10،10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز بھی دیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث نے کہا کہ عناصر کی
پڑھیں:
گوادر سے یمن بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 18من چرس برآمد
اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات پنجگور سے گوادر، پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف اسمگل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ کارروائی کے دوران منظم اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔
اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔
دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا، چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف کی مؤثر انٹیلیجنس کارروائی اور حکمت عملی سے بین الاقوامی اسمگلنک کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔
اے این ایف کی منظم اور مستحکم کارروائیاں، منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔