پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنیوالے بھارتی کرکٹر ورون چکرورتی کو قتل کی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے اسپنر ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں جب پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارے تو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست کے بعد اس تاریک وقت کو یاد کیا۔
چکرورتی نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، اسپنر نے اپنے چار اوور کے کوٹے میں 33 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
بھارت کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد چکرورتی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا اور مزید تین سال تک ٹیم سے دور رہے۔
33 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل ٹیم میں اپنے طویل انتظار کے بعد واپسی کی اور مسلسل پرفارمنس سے اپنی جگہ مضبوط بنائی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور صرف 15.
اب ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کے بعد انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ملک واپس نہ آنے سے خبردار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرا پیچھا کیا اور گھر کا پتا لگایا جس کی وجہ سے وہ کئی مواقع پر چھپنے پر مجبور ہوئے۔
اسپنر نے کہا کہ میں ڈپریشن میں تھا مجھے ایک بھی وکٹ نہ لینے کا افسوس ہے اس کے بعد تین سال تک میرا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا، لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں واپسی میرے ڈیبیو کے راستے سے زیادہ مشکل تھی۔
ورون چکرورتی نے کہا کہ مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں، لوگوں نے کہا بھارت نہیں آنا، لوگ میرے گھر کے قریب آتے تھے اور مجھے ڈھونڈتے تھے۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ورون چکرورتی نے کے بعد نے کہا
پڑھیں:
پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان اکاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا آپریٹرز سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں، جو اکاؤنٹس بتائے ہیں وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ اکاؤنٹس افغانستان سے یا کہاں سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس گمنام ناموں اور گمنام آئی ڈیز کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔
پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں مضبوطی سے کھڑا ہےاس موقع پر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان کو دہشت گردی میں نا صرف جانی بلکہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا، ہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر قائم ہونے کا خیر مقدم کریں گے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بہت سے دہشت گرد گروپ نا صرف پاکستان بلکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی کالعدم ہیں، طلال چوہدری نے نشاندہی کی تھی کہ یہ دہشت گرد گروپس واٹس ایپ چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروپ ہمارے ملک، معاشرے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان میں 180اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو ان دہشت گرد گروپوں کے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نا صرف ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے بلکہ ان کو بلاک کرے، ہم دہشت گردوں کے مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر رہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔