کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ نے صدر تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے کارکن کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام خلیل الرحمان ہے، جس نے دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

ملزم نے ایک پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جس میں لکھا تھا ’امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Coming soon‘۔

یہ بھی پڑھیں اغوا برائے تاوان میں ملوث 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دہشتگردی کی ٹریننگ افغانستان میں حاصل کی ہے، جسے اہم شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ڈیفنس میں فتنہ الخوارج کی وال چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹی ٹی پی سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کارروائی کارکن گرفتار کراچی وال چاکنگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی ٹی پی سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کارروائی کارکن گرفتار کراچی وال چاکنگ وی نیوز فتنہ الخوارج کرتے ہوئے سی ٹی ڈی

پڑھیں:

عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

فائل فوٹو 

لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عید پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں اعظم، امجد اور منظور شامل ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں نے راجستھان اور سری نگر میں را کے ایجنٹوں سے ملنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی کو اہم مقامات کے نقشے بھیجنے میں بھی ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنہ الخوارج کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار
  • کولپور، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک