آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے جس میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی سکیورٹی اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، اس موقع پر کمانڈر بحرین شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون میں اضافے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جب کہ کمانڈر بحرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک افواج کا کردار عالمی سطح پر امن قائم رکھنے میں اہمیت رکھتا ہے اور بحرین ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ پر تبادلہ خیال نے ملاقات
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق
مزید :