پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے۔ لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے ، پی ٹی آئی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگرملزم پیش نہ ہو توملزم کو گرفتارکر لیا جاتا ہے، یہ انصاف کا کون سا تقاضا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سیکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر تفتیشی افسر نہیں ہوتا، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں۔انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے، آج ہم اڈیالہ جا رہے ہیں، ہماری ہفتے میں صرف ایک بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سلامتی کونسل علیمہ خان
پڑھیں:
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔