مولانا فضل الرحمان کی امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سٹی 42: سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے اظہار خیال کیا
مولانا فضل الرحمان نے کے پی کے میں امن و امان کی بدترین صورتحال سے ایوان کو اگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے امن و امان قائم کرنے کیلئے مل بیٹھ کر تجاویز تیار کرنے کی تجویز دی ۔مولانا فضل الرحمان نے علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی صورتحال سے بھی ایوان میں تشویش کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کرنے کی
پڑھیں:
حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔