Daily Ausaf:
2025-11-03@22:50:24 GMT

سیما حیدر اور سچن مینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی عاشق سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے بذریعہ نیپال پڑوسی ملک پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بچی کو جنم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر کے ہاں بچی کی پیدائش گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں منگل کی صبح 4 بجے ہوئی،سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کی کہ ماں اور نومولود کی صحت اچھی ہے۔

اے پی سنگھ نے کہا کہ ‘جو لوگ سیما اور سچن سے محبت کرتے ہیں، ان کے لیے یہ جشن کا لمحہ ہے، ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اور ماں اور بچہ دونوں بالکل صحت مند ہیں۔ تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں، اور سب کچھ ٹھیک ہے۔’

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جوڑے نے اپنی نومولود کے نام رکھنے کے عمل میں عوام کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ‘ہم ملک اور دنیا بھر کے لوگوں سے سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہیں’۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ‘ہم سوشل میڈیا صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی روایات کی بنیاد پر اپنے نام کی تجاویز بھیجیں اور پھر سب سے زیادہ ووٹوں والے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔’

سیما کے حمل کی افواہیں گزشتہ برس پہلی بار جنوری میں پھیلی تھیں لیکن اپریل میں ایک انٹرویو میں جوڑے نے ان کی تردید کی تھی۔

اس وقت، سیما نے اپنی زندگی میں عوامی دلچسپی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صحیح وقت آنے پر کوئی بھی خوشخبری شیئر کریں گی۔

بعدازاں دسمبر میں سیما کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے پانچویں حمل کی تصدیق کی ساتھ ہی اپنے بے بمپ کی نمائش کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی بار گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔

جس کے بعد دونوں کے تعلقات بڑھتے بڑھتے اتنے بڑھے کہ پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی،جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔

اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق کھٹمنڈو میں شادی رچا لی تھی اور پھر سیما کے چار بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئے تھے، اب سیما بھارت میں سچن کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔

سیما بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں پہلی شادی سے ہونے والے اپنے چاروں بچوں اور سچن کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

سیما کا 8 سالہ بیٹا فرحان علی اب راج، 6 سالہ بیٹی فروا اب پریانکا، 4 سالہ بیٹی فریحہ بتول اب منی اور فرح اب پری کہلاتی ہیں۔

گزشتہ برس سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کے ذریعے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں سچن مینا کے ساتھ سیما کی شادی اور اپنے بچوں کا مذہب تبدیل کرنے کو چیلنج کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:تارا کو ‘ٹائم پاس’ کہنے پر آدر جین نے خاموشی توڑ دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے ساتھ اور سچن

پڑھیں:

اٹلی ، برفانی تودہ گرنے سےباپ بیٹی سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک

اٹلی(ویب ڈیسک) برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک۔اٹلی کے شمالی صوبے کے پہاڑی سلسلے میں جرمن کوہ پیماؤں پر مشتمل دو مختلف گروپ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کوہ پیما تقریباً 3,200 سے 3,500 میٹر کی بلندی پر واقع چوٹی کے راستے پر چڑھ رہے تھے۔

ابتدائی طور پر برفانی تودہ کوہ پیما کے پہلے گروپ کے تین افراد کو اپنے ساتھ بہا کر گہری کھائی میں لے گیا۔ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں دیگر دو کوہ پیما جن میں ایک والد اور اس کی 17 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ منصرہ مقام سے تقریباً 200 میٹر سے نیچے پھسلنے یا بہہ جانے کے بعد ہلاک پائے گئے۔

کیمپ، ریسکیو ٹیمز اور ہیلی کاپٹر عملے نے امدادی کارروائی کی مگر خراب موسم اور دشوار گزار بلندی کی وجہ سے ریسکیو کا کام تاخیر کا شکار ہوا۔

اس دوران دو کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ حادثہ ایک ایسے مقام پر ہوا جہاں تازہ برف پڑنے کے بعد سفید پوشی اور ناہموار سطح پائی جا رہی تھی۔ برفانی تودہ اُس وقت ٹوٹا جب موسم نسبتاً ناہموار تھا اور وہ وقت سفر کے لحاظ سے درست نہ تھا۔

دستیاب اعداد اور شمار کے مطابق اٹلی سمیت متعدد ممالک میں سالانہ اوسطاً 20 سے 22 اموات ہوتی ہیں۔

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں اسکائی ماؤنٹیننگ یا آف پِسٹ سرگرمیوں کے دوران ہونے والی اَوالانچ اموات کی اوسطاً 21.6 سالانہ رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2025 کی گرمیوں کے دوران اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں ہائیکرز اور سیاحوں کی اموات کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی ، برفانی تودہ گرنے سےباپ بیٹی سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • حفیظ جمال نے زندگی محنت کشوں کے نام کر دی،حیدر خوجہ
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف