قومی سلامتی پر اپوزیشن کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر حزب اختلاف کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ قومی سلامتی کے مسئلے میں پولیٹکل پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شامل ہونا چاہیے تھا، دو مواقع کا خود گواہ ہوں جب قومی سلامتی کا معاملہ آیا اور پی ٹی آئی اس میں شریک نہیں ہوئی۔ہ عمران خان وزیر اعظم تھے اور قومی سلامتی کونسل کے بلائے جانے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، آج پھر نیشنل سیکیورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی پارٹی شامل نہیں ہوئی۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے سوچنا چاہیے، ہم اپوزیشن میں تھے جب بھی قومی سلامتی کا اجلاس ہوا شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر شرکت کی ۔ پی ٹی آئی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہ بنائے یہ موقع نہیں، جب ہمارے مخالف ملک کی بقا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، نواز شریف موجودہ صورت حال میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں یہ فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی زعما ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں۔
غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کے پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے بانی اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
میاں محمد اظہر نے اپنا سیاسی کیریئر 1960 کی دہائی کے آخر میں شروع کیا، ابتدائی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ 1987-1991 تک لاہور کے میئر رہے اور 1990-1993 تک پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر مسلم لیگ (ن) میں اہم کردار ادا کیا اور 1988 کے بعد قومی اسمبلی کے رکن بنے۔ 1997 میں وہ شاہدرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار
تاہم 1999 میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی بنیاد رکھی، جو مشرف کے مارشل لا کی حمایت میں تشکیل پائی، لیکن 2002 کے انتخابات میں وہ اپنی نشست ہار گئے۔ بعد میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2024 سے قومی اسمبلی کے رکن بنے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-129 سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، جہاں انہوں نے 1 لاکھ 3 ہزار 718 ووٹ حاصل کیے۔
مزید :