گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں، پریشان کن خبر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اس میں کئی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔گوگل کروم استعمال کرنے والے یوزرس کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان خامیوں کا اثر صرف ونڈوز اور لنکس یوزرز پر نہیں پڑے گا بلکہ میک یوزرس بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے ہائی رسک وارننگ جاری کردی۔سی ای آر ٹی، ان نے کروم براؤزر میں کئی خامیوں سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز ان خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ڈیوائس تک ایکسز حاصل کرکے ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ پرانے ورژن پر چلنے والے کروم کو فوراً اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
لنکس پر 134.
واضح رہے کہ سی ای آر ٹی-اِن وقت پر ایسی خامیوں کو لے کر وارننگ جاری کرتی رہتی ہے۔ جنوری میں ایجنسی نے 132.0.6834.83/8r سے پرانا ورزن اور 132.0.6834.110/111 سے پرانا ورژن استعمال کرنے والے یوزرس کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔
یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔
اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو بھی کچھ چیٹ میں کہا جا رہا ہے اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔
صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔