اپوزیشن اتحاد کا عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔
اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کےلیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے، اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سیاسی سرگرمیوں، رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گی، تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر اے پی سی بلانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
دوسری جانب آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ممبران پارلیمان کے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی کردار پر مشاورت کی گئی، پارلیمانی پارٹی نے اراکین کو متحد اور یکجا کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
رہنما پی ٹی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج جے یو آئی رہنماؤں سے دوبارہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں گرینڈ الائنس میں شمولیت سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، جے یو آئی ف سے معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حمداللّٰہ
فوٹو: فائلجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مختلف ایشوز پر جے یو آئی کے رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتماد کو ٹھیس کہاں سے پہنچی؟ اعظم سواتی کا بیان سامنے ہے۔ جن چیزوں کا جواب دینا ضروری تھا اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا دیگر لیڈرشپ کی کوئی اتھارٹی ہے؟ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایک کچھ بات اور دوسرا کچھ بات کر رہا ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل چوہدری نے خود کہا کہ پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا۔ جے یو آئی کب تک انتظار کرے؟ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔