رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(عباس قریشی)پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا،باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا۔
تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتدا 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں ناقابل فراموش حمایت فراہم کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں تاہم باہمی اقتصادی تجارت کا حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا دورسف معروفی عرفاوئی نے واضح کیا کہ جلد پاکستان اور تیونس کے مابین سیاسی مشاورت کا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گاجبکہ تیونس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں
مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان نے تیونس،الجزائر سمیت متعدد ممالک کی جنگ آزادی کی حمایت کی،جنگ آزادی میں حبیب بورگیبہ، محمد الفراش کو پاکستان نے پاسپورٹ فراہم کئے حبیب بورگیبہ بھی قائد اعظم و کمال اتا ترک کے انتہائی معترف رہے مشاہد حسین سید کا کہنا تھادنیا میں رونما ہوتی تیز رفتار تبدیلیوں میں افریقی ممالک بالخصوص تیونس کا اہم کردار ہے پاکستان اور تیونس متعدد عالمی فورم پر اکٹھے ہیں قبل ازیں،تیونس میں پاکستانی سفیر جاوید عمرانی کا کہنا تھا کہ ٹیلیکام، سیاحت،زراعت میں پاک تیونس تعلقات میں اضافہ گنجائش موجود ہے اس موقع پر تیونس کی ٹقافت کی عکاسی کے لیے خصوصی سٹال بھی سجایا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیونس کی ناظم اور تیونس تیونس کے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم "امدادی بیڑے" کی سلامتی پر اظہار تشویش
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ