Daily Mumtaz:
2025-11-22@20:50:37 GMT

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جمعیت علماء اسلام

پڑھیں:

پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ریاست اور فوج کے ساتھ: علماء مشائخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ تشدد و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہم ریاست و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انتہا پسندانہ و متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے کل بھی مدارس و مساجد نے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پیغام پاکستان کے نفاذ کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مساجد و مدارس کا تحفظ ماضی میں بھی کیا ہے ، اب بھی کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں موجود اتحاد بین المسلمین کی فضا سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ فرقہ وارانہ فسادات کی غرض سے دشمن نے جو پروپیگنڈا مہم شروع کی ہے اسے تمام مکاتب فکر کے علماء باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔ حکومت کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کر رہی اور نہ ہی پچیس ہزار روپے کی وظیفے سے علماء کرام کو خریدا جا سکتا۔ حکومت کسی کو زبردستی یہ وظیفہ نہیں دے رہی اگر کوئی لینا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔ مساجد و مدارس سے اللہ اور اس کے رسول کے نام کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور قیامت تک ہوتی رہیں گی۔ مدارس کے 15 وفاق ہیں ہر مدرسہ کو آزادی ہے کہ ہو  جس کو چاہے اختیار کرے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا بھائی ہے۔ لیکن اس کے بدلے ہمیں دہشت گردی اور خود کش دھماکے ملے۔ وہ افغان وزراء جو پاکستان میں پلے ،بڑھے اور یہاں تعلیم حاصل کرتے رہے وہ آج بھارت کی شہ پر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، باقاعدہ بھارت کی پراکسی کا حصہ بن گئے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو افواج پاکستان وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے، پاکستان کی فوج ایمان ، تقویٰ ، جہاد فی سبیل اللہ والی فوج ہے۔ پوری قوم بالخصوص علماء و مشائخ فاتح فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نہ ابراہام اکارڈ کو تسلیم کیا نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • لیہ، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • نئی دہلی میں مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی پر دو روزہ سیمینار اختتام پذیر
  • 27ویں ترمیم کے ذریعے آئینی مارشل لا مسلط کردیا گیا ہے‘ وکلا ء و سیاسی رہنما
  • اجتماع گاہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،نامور وکیل اکرم شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • معروف ای این ٹی سی پروفیسر جلیسی انتقال کرگئے
  • پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ریاست اور فوج کے ساتھ: علماء مشائخ
  • ٹنڈو جام کے دوسرے چیئرمین میرغلام اکبرتالپور انتقال کرگئے
  • علیحدہ صوبہ بقاء کیلئے ضروری، سیاسی نعرہ سمجھنا غلطی ہوگی، آفاق احمد
  • سیلاب میں جانی نقصان کی روک تھام کو قومی سیاسی ترجیح بنایا جائے: مصدق ملک
  • علیحدہ صوبہ بقاکیلئے ضروری،سیاسی نعرہ سمجھناغلطی ہوگی،آفا ق احمد