Express News:
2025-09-18@14:52:00 GMT
سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت بڑی غلطی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب فیصلہ تھا.
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی ایشو تھا، پی ٹی آئی کی عدم شرکت مناسب نہیں تھی۔
ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا تھی، اجلاس میں پاکستان اور ملکی سلامتی سے متعلق ہی بات ہونی تھی۔
میرے خیال سے پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، انہوں نے بڑی غلطی کی ہے۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ اختلافات ختم نہیں ہو رہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اجلاس میں
پڑھیں: