اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق ترجمان روف حسن کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ ابھی تک نہیں آیا تو دلائل ممکن نہیں ہیں، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ آجائے گا دلائل دیے جائیں۔

روف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ، کراچی کمپنی اور مارگلہ کے مقدمات کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ترجمان روف حسن کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روف حسن

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • ایئرمارشل جواد سعید کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور بغاوت کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے.نمائندہ پاک فضائیہ