لوئر کرم میں آپریشن کا فیصلہ، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب ک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشتگردی کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوئر کرم، بگن، مندوری، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نقل مکانی لوئر کرم کا فیصلہ
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔