مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔

کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کےلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔

تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔

مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے مقامی لوگ تھائی لینڈ کا ’’ایریا 51‘‘ کہتے ہیں۔ امریکا کے خفیہ فضائی اڈے ’’ایریا 51‘‘ کی طرح، کھاؤ کالا بھی یو ایف او اور خلائی مخلوق کے مشاہدات کےلیے مشہور ہے۔

پرائس نے اپنے تجربے کو ایک ویڈیو میں شیئر کیا، جس میں وہ ایک مقامی شخص سے بات کرتے ہیں، جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ تقریباً ہر روز یو ایف او دیکھتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Travis Leon Price (@travisleon1)

پرائس کی شیئر کی گئی ویڈیو میں، مقامی شخص انہیں علاقے میں گھماتا ہے، جہاں ایک یو ایف او کلب اور بدھا کی مورتیاں ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ بدھا کی مورتی کے سامنے مراقبہ کرتے ہیں، تو ان کے ذہن میں خلائی مخلوق کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں، پرائس رات کے وقت یو ایف او دیکھنے کےلیے دیگر لوگوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ وہ آسمان میں چمکتے ہوئے روشنی کے چند نقطے دیکھتے ہیں، جو یو ایف او ہو سکتے ہیں۔

پرائس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تجسس اور بحث کا طوفان پیدا کردیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میں بھی یہ روشنیاں دیکھتا ہوں۔ میرے پاس فلائٹ ریڈار ہے، اور میں سیٹلائٹ کوآرڈینیٹس کو ٹریک کرتا ہوں تاکہ یقین کرسکوں کہ میں کچھ غیر معمولی دیکھ رہا ہوں۔ یہ روشنیاں فوجی ڈرونز یا خفیہ گاڑیاں بھی ہو سکتی ہیں، لیکن فی الحال میں انہیں ’اوربس‘ کہتا ہوں۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا ’’میں نے ذاتی طور پر ان چیزوں کو دیکھا ہے۔ یہ ستاروں کی طرح نظر آتے ہیں اور کسی بھی سمت میں حرکت کرتے ہیں۔ یہ طیارے نہیں ہیں۔ میں نے انہیں کئی ممالک میں دیکھا ہے، کیونکہ میں ہمیشہ ستاروں کو دیکھتا ہوں۔ مجھے حیرت ہے کہ یہ کیا ہیں؟‘‘

سی این این کی 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق، کھاؤ کالا کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ جب وہ پہاڑی پر مراقبہ کرتے ہیں، تو انہیں آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ یہ آوازیں ان سے ان کی سوچ کی زبان میں بات کرتی ہیں۔ تاہم، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر کوئی یو ایف او نہیں دیکھ سکتا یا ’خلائی آوازیں‘ نہیں سن سکتا۔ یہ مشاہدات خودبخود ہوتے ہیں۔

2024 میں، کھاؤ کالا میں تھائی لینڈ کا پہلا یو ایف او میوزک فیسٹیول منعقد ہوا۔ اس تقریب میں شریک ایک شخص سیواڈون چنٹاناسیوی نے کہا، ’’میں نے سوچا کہ شاید خلائی مخلوق کو پتہ ہوگا کہ یہ تقریب ہو رہی ہے، اور وہ یہ موقع استعمال کرکے اپنی موجودگی کا ثبوت دیں گے۔ مجھے لگا کہ وہ شاید گزر جائیں گے یا صرف ایک لمحے کےلیے نمودار ہوں گے۔‘‘

چنٹاناسیوی نے بعد میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک یو ایف او دیکھا۔ انہوں نے کہا، ’’یو ایف او ہمارے دائیں طرف نمودار ہوا۔ یہ ایک بہت بڑا جہاز تھا اور آسمان میں سب سے روشن چیز تھی۔‘‘

اگر آپ کو یو ایف او اور خلائی مخلوق میں دلچسپی ہے، تو کھاؤ کالا آپ کےلیے ایک پراسرار اور دلچسپ مقام ہوسکتا ہے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ یو ایف او دیکھنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو صرف پہاڑی کی خوبصورتی اور پراسرار فضا ہی میسر آئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے خلائی مخلوق یو ایف او کرتے ہیں ایریا 51

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، ملکی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام کرتا ہوں، ملک سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • راکٹ حملوں کے جواب میں تھائی لینڈ کے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر تابڑ توڑ فضائی حملے
  • سرحدی جھڑپوں میں لڑاکا طیاروں اور راکٹوں کا استعمال
  • پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
  • فلوریڈا پولیس مفرور ایمو کو قابوکرنے میں کامیاب
  • امید ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا  بات چیت  کے ذریعے تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزارت خارجہ  
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
  • اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک